استخارہ آن لائن
استخارہ ایک بہترین دعا ہے جس میں انسان عاجزی کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں فریاد کرتا ہے کہ اے اللہ اگر تو یہ کام میرے حق میں بہتر ہے تو اس میں آسانیاں پیدا فرما دے اور اگر بہتر نہیں تو اس میں روکاوٹیں پیدا کر کے مجھے اس سے دور فرمادے۔ استخارے کی اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ کی ذات اس انسان کو وہ عطا فرماتے ہیں جو اس کے حق میں بہتر ہوتا ہے۔ اگر مطلوبہ مقصد میں بہتری ہو تو اللہ کی ذات اس انسان کی غائبانہ مدد فرماتے ہیں اور اگر اس میں بہتری نہیں تو اس میں روکاوٹیں پیدا کر کے اسے وہ چیز عطا کر دی جاتی ہے جو اس سے بھی زیادہ بہترہو۔ استخارہ کا اصل مفہوم یہی ہے۔
یاد رکھیں حتمی علم غیب صرف اور صرف اللہ تبارک تعالٰی کی ذات کے پاس ہے۔ استخارہ یا کوئی بھی دوسرا روحانی عمل حتمی علم غیب نہیں ہو سکتا۔ کسی بھی دوسرے فرد سے جب ہم کسی معاملے کا یا مسئلے کا حل معلوم کرنے کے لئے استخارہ کرواتے ہیں تو حقیقت میں ہم اسے استخارہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ استخارہ کا عمل خود ہی کرنے کا حکم ہے نہ کہ کسی دوسرے سے کروانے کا۔ استخارہ اللہ اور اس کے بندے کے درمیان ایک مقدس رشتے کا نام ہے جسے خود ہی ادا کرناپڑتا ہے اور اسی میں فضیلت ہے۔ اب اس جگہ پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم لوگ بزرگان دین سے یا کسی دوسرے فرد سے کسی مسئلے کا حل معلوم کرنے کے لئے روحانی عمل کرواتے ہیں تو وہ کیا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ایسے روحانی اعمال کو استخارہ تو کبھی نہیں کہہ سکتے۔ ہاں البتہ ایسے روحانی اعمال کو مراقبہ کا نام ضرور دیا جا سکتا ہے اور ہمارے سلسلے میں اس عمل کو مراقبہ حرا کہا جاتا ہے۔ لٰہذا یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ کوئی بھی روحانی عمل حتمی علم غیب نہیں۔ لیکن اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ان ہی روحانی اعمال سے بہت بڑے بڑے معاملات میں مشکلات میں راہنمائی حاصل کرکے بگڑے ہوئے مسائل کو درست بھی کیا گیا ہے۔ ذیل میں ہم کچھ ایسے مراقبات بیان کر رہے ہیں جس کے ذریعے کوئی بھی فرد اپنے گھر میں ہی رہ کر صرف 10 منٹ میں اپنے معاملا ت کا حل جان سکتا ہے۔
بیماری کی تشخیص
اس مراقبہ کے لئے سب سے پہلے باوضو ہوں اور مریض کی دھلی ہوئی قمیض لے کر دائیں ہاتھ کی بالشت سے اس کی لمبائی ماپ لیں۔ اب 11 مرتبہ کوئی سا بھی درود پاک تلاوت کریں اور پھر سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم 3 مرتبہ تلاوت کریں اور آخر میں پھر 11 بار درودپاک تلاوت کرکے قمیض پر دم کر دیں۔ اب دم کرنے کے بعد پھر دائیں ہاتھ کی بالشت سے قمیض کی لمبائی کا ماپ کریں اور آپ یہ دیکھ کر حیران ہوں گے کہ قمیض کا سائز خودبخود بڑھ جائے گا یا پھر کم ہو جائے گا۔
اگر قمیض کی لمبائی پہلے سے کم ہو جائے تو سمجھ لیں کہ مرض کی وجہ جسمانی ہے اور اس کے علاج کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹری علاج کے ساتھ دعا کی بہترین قبولیت کے لئے آپ ہمارے روحانی نیٹ ورک سے مریض کے نام کا اسم اعظم حاصل کر کے اس کی تلاوت کریں اور ہماری دعا ٹیم سے مریض کی شفاء کے لئے مقدس مقامات پر دعا کروانے کے لئے دعا پروگرام میں بھی شامل ہوں۔لیکن اگر قمیض کی لمبائی پہلے سے بڑھ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ مرض کی وجہ روحانی ہے اورمریض کوبیماری سے شفاء کے لئے روحانی علاج کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کی رسائی کسی کامل روحانی معالج تک نہیں تو آپ ہمیں مریض کا نام، والدہ کا نام اور قمیض کا بڑھا ہوا سائز لکھوا کر ہمارے روحانی ماہرین سے شفاء کے لئے باقاعدہ روحانی حل جان سکتے ہیں۔ اللہ کی رحمت سے شفاء یقینی ہوگی۔
جادو کی تشخیص
اس مراقبے کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کے مسائل کی وجہ جادو ٹونہ ہے یا نہیں۔
اس روحانی عمل کے لئے 3 افراد ایک میز کے گرد بیٹھ جائیں اور اورمیز کے چاروں کونوں پر ابرصا، صبرصا، صارصا، صورصا لکھ دیں۔ اب میز کے درمیان ایک شیشے کا گلاس الٹا کرکے رکھ دیں۔ اس کے بعد تینوں افراد اول آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ہمراہ 3 مرتبہ سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم تلاوت کرکے گلاس پر پھونک ماردیں۔ انشااللہ جیسے ہی آپ یہ مقدس کلمات ادا کریں گے توگلاس حرکت کرتا ہوا ابرصا، صبرصا، صارصا یا پھر صورصا میں سے کسی ایک سمت کی طرف خودبخود چلاجائے گا۔ ہم آپ کی آسانی کے لئے مختصر سی وضاحت کرتے چلیں کہ اگر گلاس ابرصا کی طرف چلا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ مسائل کی وجہ ظاہری ہے جس کا حل بہت آسانی سے ہو سکتا ہے۔ اگر گلاس کا رخ صبرصا کی طرف ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے مسائل کی وجہ جادوٹونہ نہیں ہے لیکن مسائل کا حل آسانی سے نہ ہوگا۔ اگر گلاس کا رخ صارصا کی جانب ہو تو آپ کے مسائل کی وجہ روحانی ہے اور اس کا حل ذکر اسم اعظم سے ممکن ہے۔ لیکن اگر گلاس کا رخ صورصا کی جانب ہو تو آپ پر شدید قسم کے جادوئی اثرات ہیں جس کا حل انتہائی مشکل ہے۔
Comments